چین میں مقیم پاکستانی طالبعلم سری لنکا کے راستے وطن واپس پہنچ گیا

  چین میں مقیم پاکستانی طالبعلم سری لنکا کے راستے وطن واپس پہنچ گیا

  



میرپور ماتھیلو (این این آئی) چین میں مقیم پاکستانی طالبعلم اپنے گاؤں پہنچ گیا۔ میڈیکل کا سٹوڈنٹ باسط علی بیجنگ سے سری لنکا اور سری لنکا سے کراچی پہنچا،باسط علی کے خیر وعافیت سے پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے علاقے کینجر پتافی پہنچنے پر باسط علی انتہائی خوش ہے اس نے صحافیوں کو بتایا کہ 3500پاکستانی سٹوڈنٹ بیجنگ میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں پاکستان لانے میں حکومت کردار ادا کرے۔

پاکستانی سٹوڈنٹ

مزید : صفحہ اول