کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں، آج سے ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے: ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس گذشتہ رات چین سے اسلام آباد پہنچیں، قومی ادارہ صحت میں پیر سے کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔دوسرے مرحلے میں لاہور، کراچی میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان نے کرونا کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ الحمدللہ، آج پاکستان کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے این آئی ایچ قیادت اور ٹیم کو وائرس کی تشخیص کے لیے ری ایجنٹ کو محفوظ بنانے میں محنت پر تعریف کرتاہوں۔
ظفر مرزا