ووہان کیلئے پاکستان سے طبی آلات کی کھیپ چین پہنچ گئی

  ووہان کیلئے پاکستان سے طبی آلات کی کھیپ چین پہنچ گئی

  



لاہور(این این آئی)کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان کیلئے پاکستان سے طبی آلات کی کھیپ چین پہنچ گئی،ان آلات میں 3لاکھ ماسک، 800حفاظتی لباس اور 6800جوڑے دستانے شامل ہیں۔سرکاری ریڈیو کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے طبی آلات کی فراہمی کی پیشکش کرنے والے کئی دیگر ممالک نے بھی اس وبا ء سے نمٹنے کے لئے چین سے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہاور پاکستانی برادری کے ارکان نے کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں مریضوں کا رضاکارانہ طور پر علاج کرنے والے ایک پاکستانی ڈاکٹر کی تعریف کی ہے۔چین کے میڈیکل کالج چانگ شاکے ایک پاکستانی استاد ڈاکٹر عثمان وہ پہلے غیرملکی ڈاکٹر ہیں جو ووہان میں متاثرہ لوگوں کے رضا کارانہ طور پر علاج کے لئے آگے آئے ہیں۔

پاکستانی امداد

مزید : صفحہ اول