ایپل کا چین میں سٹور بند رکھنے کا اعلان

ایپل کا چین میں سٹور بند رکھنے کا اعلان

  



واشنگٹن(این این آئی)کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی مقبول امریکی کمپنی، ایپل نے چین میں اپنے 42 اسٹور عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایپل کی مصنوعات کے لیے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیا جانے والا یہ فیصلہ نئے وائرس پھیلنے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک 259 ہو چکی ہے۔آئی فون بنانے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ چین میں 9 فروری تک وہ اپنے اسٹور، کارپوریٹ دفاتر اور رابطے کے مراکز بند کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے یہ فیصلہ صحت سے وابستہ سرکردہ ماہرین کے مشورے پر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم کرونا وائرس سے متاثر افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں جو وائرس کو کنٹرول کرنے کی تدابیر کے کام سے وابستہ ہیں۔تاہم، ایپل کے آن لائن اسٹور کھلے رہیں گے۔

اپیل

مزید : صفحہ اول