نکسیر مرض میں مبتلا چینی شہری نے عملہ صحت کی دوڑیں لگوا دیں

  نکسیر مرض میں مبتلا چینی شہری نے عملہ صحت کی دوڑیں لگوا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورکے لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کی ناک سے خون نکلنے پر آئسولیشن روم سروسز ہسپتال بھجوا دیا گیا۔لاہور ائیرپورٹ پر اس وقت محکمہ صحت عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے خون نکل آیا۔ چینی مسافر ڈیمنگ یاو کو فوری طور پر آئیسولیشن روم منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا جہاں سے چین کے شہر کرومچی جانا چاہتا تھا۔ چین کی پرواز بند ہونے کے باعث مسافر ائیرپورٹ لاؤنج میں انتظار کر رہا تھا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ناک سے خون بہنے کے باعث ریفر کیا گیا چینی باشندہ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض نہیں۔چینی مسافر کا تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹس کئے گئے۔ اسے نکسیر پھوٹنے کا مرض ہے جس کے باعث اکثر ناک سے خون بہتا رہتا ہے۔اس کے علاوہ چینی مسافر کو بخار,فلو اور کھانسی کی شکایت نہیں تھی۔عوام الناس افواہوں کی بجائے محکمہ صحت پر اعتماد کریں۔
ہسپتال منتقل

مزید :

صفحہ اول -