چین سے مکمل کلیئرنس کے بعد 2پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے

        چین سے مکمل کلیئرنس کے بعد 2پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے

  



پشاور(این این آئی) چین میں مکمل کلیرنس کے بعد دو پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے، پشاور ایئرپورٹ پر بھی دونوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین سے دو پاکستانی کلیئرنس کے بعد پشاور پہنچ گئے، دونوں پاکستانی چین سے دوحہ اور پھر پشاور پہنچے۔ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانی مسافروں کو اسکر یننگ کے عمل سے بھی گزارا گیا، بعد ازاں دونوں مسافروں کو آئسولیشن روم منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں 14 دن تک رکھا جائیگا۔

پاکستانی شہری

مزید : صفحہ اول