یوم یکجہتی کشمیر بھرپورطریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شاہراہ پر مقبوضہ وادی کی حالت زار پر مبنی ہورڈنگز اوربینرز لگا دئیے گئے
لاہور(این این آئی) ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5فروری بدھ کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی اہم شاہراہ پر کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کرنے کیلئے ہورڈنگز اوربینرز لگا دئیے گئے ہیں۔ تصاویر میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو دکھایا گیا جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج کئے گئے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
یوم یکجہتی کشمیر