حکومت سے مذاکرات کامیا ب، فیصل آباد کے تاجروں نے ہڑتال پلان موخر کردیا

حکومت سے مذاکرات کامیا ب، فیصل آباد کے تاجروں نے ہڑتال پلان موخر کردیا

  



فیصل آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر پنجاب چوہدری سرور فیصل آباد کی تمام تاجر اور صنعتکاروں تنظیموں سے مذاکرات کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری پہنچ گئے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد انکی یقین دہانی پر تاجر اور صنعتکاروں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے 8فروری کو چوک گھنٹہ فیصل آبادمیں جلسہ کرنے اور 10فروری سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان موخر کردیا۔آن لائن کے مطابق شہر کی ڈیڑھ سو سے زائد تاجر اور صنعتکار تنظیموں نے چوک گھنٹہ گھر میں گذشتہ روز احتجاجی کیمپ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ 8فروری کو چوک گھنٹہ میں جلسہ کرنے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 10فروری سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی جس وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ہدایت کی وہ فیصل آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں سے رابطہ کریں وزیراعظم ہدایت گورنرپنجاب گذشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری میں تمام تاجر اور صنعتکاروں تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر وں کا کوئی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا ہے ان کے مطابات جائز ہیں اور ریفنڈ کی ادائیگی نہ کرنا ہماری غلطی ہے، میں آپ لوگ کے تمام مطابات اور مسائل کے حل کیلئے وفاقی وریز تجارت، صنعت کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس لے کر جاؤں گا اور انشاء اللہ امید ہے کہ 12فروری تک تمام مطابات اور مسائل حل ہوجائیں گے اگر میں ایسا نہ کرسکا تو تاجر اور صنعتکار اپنے احتجاج اور ہڑتال کا حق رکھتے ہیں۔اس موقع پرفیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر رانا سکند ار اعظم نے اعلان کیا ہم گورنر پنجاب کی یقین دہانی اور ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اپیل پر8فروری کا جلسہ اور 10فروری کوپہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان واپس لیتے ہیں اگرہمارے مطابات پورے نہ کئے گئے تو ہم احتجاج ضرور کریں گے۔

فیصل آباد کے تاجر

مزید : صفحہ اول