6 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط،پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات آج
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالر کے قرضے کی اگلی قسط کے معاملے پر بات چیت کا آغاز 3 فروری سے ہو گا، آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف وفد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا، توانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو اقساط میں 1.44ارب ڈالر مل چکے ہیں۔
مذاکرات