وزیراعظم آج ملائیشیا جائینگے،بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کیلئے آج روانہ ہونگے، تاہم انہوں نے اس ضمن میں بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت نے بھا رت سے فضائی حدود استعمال کرنیکی کوئی درخواست نہیں کی، وزیر اعظم چھوٹے طیارے پر براستہ چین ملائیشیا جائیں گے، جس سے فضائی سفر4 سے 5 گھنٹے بڑھ جائیگا، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا خلاف احتجاج کے طور پر بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے بھارت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی کوئی درخواست بھی نہیں کی،وزیر اعظم چھوٹے طیارے پر براستہ چین ملائیشیا جائیں گے، جس سے وزیراعظم کا فضائی سفرعام سفر سے4 سے 5 گھنٹے زیادہ ہو جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان آج پیر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیاء روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دی ہے۔ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سے ون آن ون اور وفود کی سطح پرملاقات ہوگی۔ دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کریں گے۔.
وزیر اعظم فیصلہ