عوام ترقی چاہتے ہیں، ٹیکس بھی نہیں دیتے، سرکاری ملازمتیں سب کیلئے نہیں: وزیر دفاع

  عوام ترقی چاہتے ہیں، ٹیکس بھی نہیں دیتے، سرکاری ملازمتیں سب کیلئے نہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (آئی این پی) وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت دی ہے، مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا،اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے اور افہام وتفہیم سے مسائل حل کریں گے،برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کو پرامن قرار دے دیا ہے،پاکستان بہت جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا، حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ڈالر کی اونچی اڑان کو نیچے لانا اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل پر ہے۔گزشتہ روزیہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ، ایم کیو ایم، بلوچستان نیشنل پارٹی منگل گروپ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اورتمام تحفظات دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ پاکستان دنیا میں اہم حیثیت حاصل کرچکا ہے۔ عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشین ٹایگر بنانا چاہتے ہیں حکومت کی ساری توجہ معیشت کی بحالی روپے کی قدر کو بہتر کرنے اور ڈالر کو نیچے لانے پر ہے۔ ہمیں معلوم ہے کے بجلی گیس، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مہنگائی اور بے روزگاری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کوئی نہیں دیتا۔ بڑے مگر مچھ ٹیکس چوری میں ملوث ہیں کسی ملک کی ترقی کار از ٹیکس کی ادائیگی پر ہوتا ہے۔عوام ترقی چاہتی اور ٹیکس نہیں دیتی یہ کیسے ممکن ہے۔ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن، لوٹ کسوٹ ٹیکس چوری اورقرضوں کے ریکارڈ توڑے جس کی وجہ سے آج عوام کو یہ مشکل صورت حال درپیش ہے۔سرکاری ملازمتیں بہت کم ہوتی ہیں اس لیے پی ٹی آئی کی حکومت بند کارخانوں کو چالو کرانے اور نئے کارخانے لگانے،ہاؤسنگ انڈسٹریز کو ترقی دینے پر توجہ دے رہی ہے جس سے بے روزگاری میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔
وزیر دفاع

مزید :

صفحہ اول -