بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، اعجاز شاہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، اعجاز شاہ

  



شیخوپورہ(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجازشاہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کوسلامتی کونسل کی قرارد ادوں پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا،بھارت چاہے لاکھ ہتھکنڈے استعمال کرلے اس کو بلاخر کشمیریوں کو حق خود اردیت دینا ہوگا، بھارت ایک ہندو انتہا پسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مثالی جذبے کامظاہرہ کررہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جذبے اور تلوار کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوئی ہے۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، حالیہ شہریت بل بھارت کی ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے بھارت کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندو انتہا پسند پالیسیوں کے باعث دنیا مودی کو ہٹلر کے نام سے جاننے لگی ہے۔

اعجاز شاہ

مزید : صفحہ اول