نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی تو حکومت عدالت جائیگی: فردوس عاشق

  نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی تو حکومت عدالت جائیگی: فردوس ...

  



اسلام آباد،سیالکوٹ (نیوزایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں،انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیح ہے، آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر محب وطن قبائلی عوام کو با اختیار بنائیں گے۔قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔ آئین کو رد کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے خلاف جعلی خبریں پھیلانا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا شیوہ ہے، وہ اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے، لندن کی عدالت اب شہباز کا اصل چہرہ دیکھے گی۔فردوس نے مزید کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پلیٹ لیٹس کی بنیاد پر عدالتوں سے ریلیف لینے والے اپ ڈیٹ نہیں دے رہے‘ بھائی کی تیمار داری کیلئے جانے والا سازشوں میں مصروف ہے۔ میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی تو حکومت عدالت جائے گی‘عوام دشمن مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘ گند م اسمگلنگ میں ملوث کوئٹہ کے 2 افسران کو گرفتار کیا‘طورخم بارڈر کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی‘5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائیگا‘اوورسیز پاکستانی ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں اور عمران خان کے سچے سپاہی ہیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول