قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے والے لیگی ارکان نے پرویز الٰہی سے وقت مانگ لیا

  قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے والے لیگی ارکان نے پرویز الٰہی سے وقت مانگ لیا

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کئے جانے کے بعد اپوزیشن کے اراکین نے اجلاس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرنے کا وقت مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سو ممبران نے پنجاب اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رکھے ہیں،اب) ن) لیگ کے ممبران کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں اور پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس گیارہ فروی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے آڈٹ پیرا کو ایجنڈا کاحصہ بنایا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی ملک ندیم کامران اور سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی عدم موجودگی میں مذکوررہ اجلاس روایات کے برعکس ہے۔ لیگی اراکین کا کہنا ہے وہ اجلاس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کر کے اپنے استفعوں کی منظوری کا مطالبہ کریں گے۔

قائمہ کمیٹی اجلاس

مزید : صفحہ اول