امریکہ، ریاست آئیو وامیں ڈیمو کریٹک پارٹی کا صدارتی مباحثہ،الزبتھ وارن کا پلڑا بھاری

امریکہ، ریاست آئیو وامیں ڈیمو کریٹک پارٹی کا صدارتی مباحثہ،الزبتھ وارن کا ...

  



واشنگٹن(اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست آئیووا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی ٹکٹ کے 6امیدواروں میں ہونیوالے مباحثے میں الزبتھ وارن کا پلڑا بھاری رہا۔ ”سی این این“ ٹیلی ویژن چینل نے ایک مقامی کمپنی کے اشتراک سے اس مباحثے کا اہتمام کیا جس کے لئے سابقہ پول اور فنڈریزنگ کے نتائج کی بناء پر چھ امیدواروں کا چناؤ کیا گیا جن میں سینیٹر الزبتھ وارن، سینیٹر برنی سینڈرس،سابق نائب صدر جو بیڈن، سابق سٹی میئر پیٹ بیٹنگ، سینیٹر ایمی کلوبچر اور ارب پتی سرمایہ کار ٹائم سٹائر شامل تھے۔ ان امیدواروں کے درمیان زیادہ تر مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال کے علاوہ ہیلتھ کیئر اور ماحول کے موضوعات پر بحث ہوئی۔ ان چھ امیدواروں میں دو خواتین الزبتھ وارن اور ایمی کلوبچر شامل تھیں تاہم جب بزرگ سینیٹر برنی سینڈرس نے کسی خاتون کے صدر بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا تو اس وقت الزبتھ وارن نے دفاع کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے وویمن کارڈ کا کامیابی سے استعمال کیا۔مبصرین کے مطابق انہوں نے جس انداز سے اپنے دلائل کے ذریعے سینیٹر برنی سینڈرس کو لاجواب کیا اور خواتین کی قوت اور ان کے حقوق کی بات کی وہ یقینا مباحثے کو جیتنے میں مددگار ثابت ہوا۔

صدارت

مزید : صفحہ اول