مہنگائی کا سونامی پاکستان معیشت کو کھا گیا، غریب زندہ دفن ہو رہے ہیں: شہبازشریف

مہنگائی کا سونامی پاکستان معیشت کو کھا گیا، غریب زندہ دفن ہو رہے ہیں: ...

  



اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا مطلب معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے ہیں،شہروں سے بھی زیادہ دیہی علاقوں کے عوام مہنگائی سے پس کر رہ گئے ہیں،ایک زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید 18 فیصد پاکستانیوں کاغربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی وبربادی کے اثرات ہیں،نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا،موجودہ حکومت نے اسے آزادکرکے آدم خوردیو میں بدل دیا۔انہوں نے کہاکہ غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں، سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنادیاگیا ہے۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول