بلاول سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی وتنظیمی امور پر گفتگو

    بلاول سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی وتنظیمی امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی سند ھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد ربانی اور پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں میں اندراج کے جاری عمل اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول نے ہدایت کی بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کی جائیں اور ووٹر لسٹوں کے اندراج میں کارکنان عوام کی رہنمائی کریں اور کوئی بھی شخص جو ووٹ دینے کا اہل ہو چکا ہے وہ ووٹ کے اندراج سے محروم نہ رہے۔ اور نچلی سطح تک تنظیمی کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -