مقبوضہ کشمیر اوپن ایئر جیل میں تبدیل، ”ڈوآر ڈائی“ کی پوزیشن ہے: وزیراعظم آزادکشمیر

مقبوضہ کشمیر اوپن ایئر جیل میں تبدیل، ”ڈوآر ڈائی“ کی پوزیشن ہے: وزیراعظم ...

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت اوپن ائیر جیل بنا ہوا ہے، مودی ہٹلر کے نظریے پر چل رہا ہے، کشمیر کے معاملے پر ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان سرنڈر کر دے مگر ایسا ہونا ناممکن ہے۔پشاور آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ 5 اگست کے بعد اٹھائے گئے اقدامات غیر آئینی ہیں، 12 قراردادیں ایسی ہیں جن میں کہا گیا کہ رائے شماری سے یہ مسئلہ حل کیا جائے گا مگر ہندوستان کا موقف یکسر تبدیل ہوا ہے۔ الیکشن ہوتے تھے لیکن کشمیر میں کبھی فیئر الیکشن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی دو طرفہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی، کشمیر ویلی اس وقت اوپن ائیر جیل بن چکا ہے۔ ہندوستان کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو کشمیر مسئلے پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کشمیری اس وقت ڈو اور ڈائی کی پوزیشن میں ہیں۔ایسے ممالک کی سفارت کاری کی ضروت ہے جو خاص طور پر تجارت اور سیاست پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر

مزید : صفحہ اول