چیف جسٹس پاکستان کراچی رجسٹری میں 6فروری سے اہم مقدمات کی سماعت کر ینگے

چیف جسٹس پاکستان کراچی رجسٹری میں 6فروری سے اہم مقدمات کی سماعت کر ینگے

  



کراچی(این این آئی) ٓچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 فروری سے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔مقدمات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور کراچی بد امنی کیس بھی شامل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیس کی سماعت کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کیسز کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کریگا۔تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کیلئے صوبائی، وفاقی حکومت، میئرکراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بھی تفصیلات بھی 6 فروری کو طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹس، پارکس اور فٹ پاتھوں سے بھی قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان

مزید : صفحہ اول