تبدیلی اچھی بات، مگر با ر بار تبدیلی بھی اچھی عادت نہیں،مونس الٰہی
لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ق کے ایم این اے چوہدری مونس الٰہی ایک بار پھر اپنی اتحادی حکومت پر برس پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مونس الہی کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیموں، سرکاری افسروں کے بعد سیاسی مذاکراتی ٹیموں میں بار بار کی تبدیلیاں؟؟ تبدیلی اچھی بات ہے، مگر با ر بار کی تبدیلی اچھی عادت نہیں ہے، معیشت، حکومت اور سیاست میں پی ٹی آئی مستقل مزاجی لائے۔
مونس الہٰی