رانا ثناء اللہ آج نیب لاہور میں طلب، تمام جائیداد کے کاغذ ات ہمراہ لانے کی ہدایت

    رانا ثناء اللہ آج نیب لاہور میں طلب، تمام جائیداد کے کاغذ ات ہمراہ لانے ...

  



لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان آج (سوموار) نیب لاہور میں طلب۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے رانا ثناء اللہ خان کو اپنی تمام جائیداد کے کاغذ ات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ رانا ثناء اللہ خا ن نے نیب میں پیشی کے حوالے سے اپنے وکلاء سے بھی مشاورت کر لی ہے۔ یادرہے کہ رانا ثناء اللہ خان پہلے نیب لاہور میں پیش چکے ہیں۔ دریں اثناء سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ نیب دہشت گرد تنظیم ہے جس نے سلیکٹڈ حکومت کو مفلوج کر دیا پاکستان میں مس گا ئیڈ حکومت ہے حکومت کا مجون ا یکسپا ئر ہو چکا اب بکے گا نہیں ملک کی عوام مہنگا ئی چکی میں پس رہی ہے عمران خان کو غیر ملکی دوروں سے فرست نہیں گندم چینی سستی ایکسپورٹ کر کے مہنگی امپورٹ کی جا رہی ہے حکومتی بیو قوف ٹولے نے ملک کو بند گلی میں لا کھڑا کیا فردوس باجی کو جھوٹ بولنے کا عالمی ایوارڈ ملنا چا ہیے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا حکومت کا تیار کردہ مجون ایکسپا ئر ہو چکا اتحادی پر ایکسپائر مجون کا اب کو ئی اثر نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے نا اہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں حکومتی ترجمان بو کھلا چکے ہیں وہ بغیر سوچے سمجھے بیان دے رہے ہیں ملک کی غریب عوام مہنگا ئی چکی میں پس رہی ہے پاکستان کا سلیکٹڈ وزیر اعظم غیر ملکی دوروں میں مصروف ہے انہون نے کہا نیب ایک دہشت گرد ٹنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے جس نے ملک کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا نیب کی وجہ سے کارو باری طبقہ انتہا ئی پریشان ہے انہیں کچھ پتہ نہین کہ کب کس کے ساتھ کیا ہو گا حکومتی بیو قو فوں کے ٹولے نے ملک کو بند گلی کیں لا کھڑا کیا عمران خان کا بنا یا گیا مجون اب ایکسپا ئر ہو چکا ہے تحادی انہیں چھوڑتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پہلے گندم اور چینی سستے داموں فروخت کی گئی حکومت وفاداروں نے پہلے آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا اور اب وہی گندم اور چینی مہنگے داموں امپورٹ کی جا رہی ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہا کہ فردوس باجہ نے جھوٹ میں پی ایھ ڈی مکمل کر لی وہ بہت صفا ئی سے جھوٹ بول کر عوام کو تسلیاں دے رہی ہے مگر اب ملک کے عوامانکے جھوٹ میں نہیں آئیں گیانہیں مکمل صفا ئی سے جھوٹ بولنے پر ایوارڈ ملنا چا ہیے۔

رانا ثناء

مزید : صفحہ اول