کرونا وائرس بڑا امتحان،کراچی سرکلر ریلوے کیلئے زمین دینے کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشید

کرونا وائرس بڑا امتحان،کراچی سرکلر ریلوے کیلئے زمین دینے کا فیصلہ کرلیا، ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کیلئے ریلوے کی زمین سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہا کہ مجھے ایم کیوایم کا نہیں معلوم، میں تو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملنے کراچی آیا ہوں۔ سپریم کورٹ نے ہمیں گائیڈ لائنز دی ہیں اور ہم سے بزنس پلان مانگا ہے، ہم تمام ریلوے کے اسکول اور اسپتال پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر چلائیں گے،ریلوے کے خسارے میں 4 ارب روپے کم کیے، آئندہ 6 ارب کریں گے۔کے سی آر کے لیے 38 کنال زمین خالی کر والی ہے جبکہ مزید 5 کنال زمین پر قبضہ ختم ہونا باقی ہے،اپنی زمین سندھ حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں، 5کنال اراضی وا گزار کرانے کے لیے کل وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پہلے مکمل ہو گا یا کراچی سرکلر ریلوے کا، یہ ابھی نہیں بتا سکتا،کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے، اسے نظر انداز کیا گیا۔فریٹ ٹرین کے لیے متعلقہ افسروں کو کراچی ٹرانسفر کیا جارہا ہے کیونکہ کراچی سے ہی معاشی معاملات کو چلایا جاسکتا ہے۔شیخ رشید نے تیز گام حادثے کے حوالے سے کہا کہ پہلے سیلنڈر پھٹے یا پہلے شارٹ سرکٹ ہوا، اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا،سانحہ تیز گام سے متعلق رپورٹ کلیئر نہیں،3 افسروں کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لیے بہت بڑا امتحان ہے،چین سے فائبر اورمختلف چیزوں کی درآمدات بند ہوگئی ہے،کوشش ہے صورتحال سے نکل جائیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول