پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210افراد فریضہ حج ادا کریں

پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210افراد فریضہ حج ادا کریں

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2020ء تیار ایک لاکھ 79 ہزار 210افراد فریضہ حج ادا کریں گے60فیصدسرکاری سکیم اور 40فیصدپرائیوٹ سکیم کے تحت جائیں گے سرکاری حج سکیم کا پیکیج 5لاکھ 50ہزار لاہور،اسلام آباد،پشاور سے جبکہ5 لاکھ 42 ہزار کراچی،کوئٹہ،سکھر،سے رکھنے کی تجویز ہے، سرکاری حج سکیم کی درخواستیں بنک وصول کریں گے سرکاری سکیم کے غازمین کی درخواستوں کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگااضافی کوٹہ آنے کی صورت میں سرکاری اورپرائیوٹ حج سکیم کی تقسیم60/40 کے حساب سے ہوگی پرائیویٹ سکیم کا حج آپریشن وزارت مذہبی امورکی انرول کوٹہ ہولڈر کمیٹیاں مکمل کر یں گی سرکاری حج آپریشن سعودی ائیر لائن،پی آئی اے،ائیر بلیو،سعودی گلف مکمل کریں گی گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کوئٹہ سے براہ راست فلائٹس مدینہ اور جدہ جائیں گے سرکاری حج سکیم کے ساتھ قربانی کی رقم جمع ہو سکے گی جو حاجی خود قربانی کرنا چاہیں وہ کرسکیں گے حج 2020کے لیے حج آپریشن اسلام آباد، کراچی،پشاور،کوئٹہ،لاہور،رحیم یار خان، سکھر،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ،سے مکمل ہوگا،پہلے 15دن حج فلائٹس مدینہ منورہ جائیں گی مدینہ جانے والوں کی واپسی جدہ سے ہو گی حج 2020ء پچاس فیصد سرکاری حاجی منا سک مو نو ٹرین کے ذریعے حج مکمل کر یں گے باقی حجاج کومعلم ٹرانسپورٹ مہیا کرے گا۔

حج پیکیج

مزید : صفحہ آخر