افغانستان، طالبان کے ٹھکانے پر جنگی طیاروں کی بمباری،7ہلاک، 8زخمی

افغانستان، طالبان کے ٹھکانے پر جنگی طیاروں کی بمباری،7ہلاک، 8زخمی

  



پلی خمری(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے مرکز میں طالبان کے ٹھکانے پرجنگی طیاروں کے حملے میں 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔یہ بات اتوار کو فوج نے ایک بیان میں بتائی ہے۔بیان کے مطابق ضلع بغلان مرکزی کے گاؤں ماگھل میں ہفتے کی رات کو فضائی حملہ کیا گیا جس میں 7 باغی موقع پر ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ وبارود اور عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک کار تباہ کردی گئی۔صوبہ بغلان کے کچھ حصوں میں طالبان عسکریت پسند سرگرم ہیں تاحال انہوں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

طالبان،ہلاکتیں

مزید : صفحہ آخر