وزارت مذہبی امور نے حج مہنگاہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

  وزارت مذہبی امور نے حج مہنگاہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

  



اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان وزارت مذہبی امور نے مہنگے حج اخراجات سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ حج پالیسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حج پالیسی 2020 ابھی تک کابینہ میں پیش ہی نہیں ہوئی،حکومت مناسب اخراجات اور بہترین سہولیات والی ہی حج پالیسی ترتیب دے گی۔اتوار کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے مہنگے حج اخراجات سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ حج پالیسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حج پالیسی 2020 ابھی تک کابینہ میں پیش ہی نہیں ہوئی۔ مناسب اخراجات اور بہترین سہولیات والی حج پالیسی ترتیب دی جائے گی۔

ترجمان

مزید : صفحہ آخر