بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیخلاف ہر سازش ناکام بنائینگے،سعید غنی
کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی کی خواتین بھی بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ہیں،صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں کہ محترمہ کا نام زندہ ہے اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا بے نظیر کا نام مٹانے والوں کی نسلیں مٹ جائینگی،حکمران بے نظیر کے جوتوں کے برابر بھی نہیں،بونے حکمرانوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔بینظیر اِنکم اسپورٹ کارڈ سے محترمہ شہید کی تصویر ہٹانا سیاسی انتقام و دہشتگردی ہے۔خواتین کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج بونے حکمران اِنکم سپورٹ پروگرام کو سیاست کا نام دے رہے ہیں جس میں جرات ہے وہ اسمبلی جائے اور قانون تبدیل کروائے۔ موجودہ مسکرے اور بونے حکمرانوں کے پیٹ میں زیادہ مڑوڑ اٹھ رہے۔8لاکھ مستحق افراد کو سازش کے تحت فارغ کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔ جنہوں نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا غلط استعمال کیا ہے انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سعید غنی