راولپنڈی ائیرپورٹ پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی ضبط، ملزم گرفتار کر لیا

  راولپنڈی ائیرپورٹ پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی ضبط، ملزم گرفتار کر لیا

  



راولپنڈی(این این آئی) ائیرپورٹ پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی قبضہ میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تابع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12 بور کی 10 رائفلز، 44بور کی 7 رائفلز، MP5 کی 2 رائفلز، 53 میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ایرپورٹ محمد ریاض اور ٹیم نے کی۔ایس پی پوٹھوہار کے مطابق کارروائی کرکٹ میچ سے قبل سی پی او محمد احسن یونس کے خصوصی اسنیپ چیکنگ کے احکامات پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ناجائز اسلحہ کء جرائم کی جڑ ہے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی اور ایس ایچ او کو شاباش دی۔

اسلحہ گاڑی

مزید : صفحہ آخر