بی آئی ایس پی سے رقوم بٹورنے والے 303افسروں کے نام جاری

  بی آئی ایس پی سے رقوم بٹورنے والے 303افسروں کے نام جاری

  



پشاور(آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والوں میں خیبر پختونخوا کے گریڈ 20کے 2، گریڈ 19کے 12، گریڈ18کے 25،اور گریڈ 4سے گریڈ 17تک کے 303افسربھی شامل ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والے افسروں کے نام اور ان کے گریڈ، محکموں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ مختلف صوبائی محکموں باالخصوص ہیلتھ، ایجو کیشن، لوکل گورنمنٹ، بلدیات، سمیت مختلف محکموں کے گریڈ 17کے افسران کی تعداد 90ہے۔ گریڈ 16کے افسروں کی تعداد 110ہے۔ زیادہ ترافسروں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کی ہے۔16افسروں نے براہ راست خود رقوم حاصل کیں جبکہ 337افسروں اور ملازمین نے اپنی بیویوں کے ذریعے پیسے حاصل کئے جن میں بعض افسروں نے خفیہ طور پردوسری شادیاں کی ہیں تاہم رقوم لینے کے بعد انکے نام سامنے آنے پر پہلی بیوی نے ان سے طلاق لینے کے لئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

نام جاری

مزید : صفحہ آخر