سرگودھا،گلیشئر تلے دب کر شہید ہونیوالا فوجی عامر شہزاد سپردخاک

  سرگودھا،گلیشئر تلے دب کر شہید ہونیوالا فوجی عامر شہزاد سپردخاک

  



سرگودھا(این این آئی)سیاچین کے محاذ پر گلیشئرتلے دب کر شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی عامر شہزاد کا تعلق سرگودھا سے ہے جس کو اس کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اور اعلی حکام کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ سیاچین کے محاذ پر مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے گلیشئرتلے دب کر شہید ہونیو الے پاک فوج کے سپاہی عامر شہزاد کو فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی گاؤں چک 22شمالی میں سپرد خاک کیا گیاہے۔جسد خاکی آبائی گاؤں چک 22شمالی بھلوال لایا گیا تو سینکڑوں افراد نے پھولوں کی پتیا نچھاور کرکے شہید سے اپنی محبت اور خراج تحسین پیش کیا۔ نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل فاروق حیات سمیت جوانوں،معززین،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل فاروق حیات نے صدر مملکت، چیف آف،جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر شہید کے والدین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو اللہ تعالیٰ نے اس کی خواہش پوری کردی۔

شہید فوجی

مزید : صفحہ آخر