بی آر ٹی کم عمر کے بچوں کو مفت سفرکرنے کی سہو لت دینے کا فیصلہ

  بی آر ٹی کم عمر کے بچوں کو مفت سفرکرنے کی سہو لت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) بی آر ٹی میں کم عمر کے بچوں کو مفت سفرکرنے کی سہو لت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے،ریچ ٹو اور ریچ تھری پر آر ٹی ایس کے نصب کرنے کاکا م بھی مکمل کرلیا گیا ہے ریچ ون پر پہلے سے ہی مکمل کیاگیا تھا ریچ ون کے 6اسٹیشنز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں انتظامیہ کے حوالے کردیئے جائینگے۔ ریچ ٹو اور ریچ تھری کے اسٹیشنز پر سیکورٹی انتظامات، نیٹ ورکنگ سسٹم کی تنصیب آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،ریچ ون پر آزمائشی بنیادوں پر سروس کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ ڈبگری گارڈن اور حیات آباد میں بسوں کے لئے اسٹیشنز کا قیام بھی مکمل کر لیا گیاہے انتظار گاہیں بھی تعمیرکے آخری مرحلے میں مختلف سٹیشنوں پرداخل ہو گئی ہیں بی آر ٹی میں متاثر ہونے والے مختلف اسٹیشنوں اورمقامات کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کیاگیاہے بجلی کی تنصیب کاکام ریچ ون پر مکمل ہونے کے بعد ریچ ٹو اورریچ تھری پر بھی شروع کردیاگیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن پرکام مکمل کرنے کے لئے مزید ٹیکنیکل انجینئرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی۔
بچے مفت سفر

مزید :

صفحہ آخر -