ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورزپر 22دنوں میں 5ارب کی سیل

  ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورزپر 22دنوں میں 5ارب کی سیل

  



اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گزشتہ ماہ کے 22دنوں کے دوران 5ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ سیل کی ہے۔ کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا رش لگ گیا ہے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام خریداری میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے ذریعے 8 جنوری سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، دالیں، آٹا،گھی اور چاول پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہیں اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب 1000سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز کی سیلز میں بہت بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے اور 8 جنوری سے شروع ہونے والے وزیراعظم ریلیف پیکج کی اب تک کی سیلز 5 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کہ کارپوریشن کی تاریخ کا پہلا موقع ہے۔

ریکارڈ سیل

مزید : صفحہ آخر