کوئٹہ، ایران سے سمگل شدہ زائد المعیاد مکھن کی فروخت، شہریوں میں شدید تشویش

کوئٹہ، ایران سے سمگل شدہ زائد المعیاد مکھن کی فروخت، شہریوں میں شدید تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ اور اردگردونواح میں زائد المعیاد ایرانی مکھن اور ملائی فروخت ہونے کا انکشاف لوگوں میں تشویش پائی گئی ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت اردگردونواح میں ایران سے آنے والے مکھن اور ملائی زائد المعیاد ہونے کے باعث فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی قیمت بھی 6سے 7روپے رکھا گیا ہے یہ مکھن اور ملائی ایران بارڈرسے سمگل ہوکر کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے مکھن اور ملائی سمگل کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔
زائد المعیاد

مزید :

صفحہ آخر -