راولپنڈی،ڈاکو گارڈ کو گولی مار کر منی چینجر شاپ سے دو کروڑ روپے لوٹ کر فرار

راولپنڈی،ڈاکو گارڈ کو گولی مار کر منی چینجر شاپ سے دو کروڑ روپے لوٹ کر فرار

  



راولپنڈی(این این آئی)تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں منی چینجرپر ڈکیتی کی واردات کے دور ان ڈاکو منی چینجر کے عملہ سے دو کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکو منی چینجر کے عملہ سے دو کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے،ڈاکو منی چینجر کے گن من نثار سے پستول بھی چھین کر لے گئے،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گارڈ ظفر کو پیٹ میں گولی ماری گئی۔زخمی سیکورٹی گارڈ ی ایچ کیو کلرسیداں میں زیر علاج ہے۔ایک اور واردات میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں گھر میں ڈکیتی ہوئی جس میں نو ڈاکو گھر سے ساڑھے چودہ لاکھ روپے،طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

راولپنڈی

مزید : صفحہ آخر