ہماری سیاست میں خواتین کا پہناوا،اوڑھنا خبر بن جاتی ہے، شیری رحمان

      ہماری سیاست میں خواتین کا پہناوا،اوڑھنا خبر بن جاتی ہے، شیری رحمان

  



کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان میں ادب فیسٹیول کے آخری روزشیری رحمن کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ہم نے آزادی کئی قربانیاں دے کر حاصل کی کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں دی،میں گلیوں کی سیاست سے ہی میدان میں آئی ہوں،ضیاالحق کے دور میں ہم آرڈیننس کے خلاف باہر نکلے، بے نظیر کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتی۔ہماری سیاست میں خواتین کے پہننے اوڑھنے کو خبر بنا دیا جاتا ہے، مزاحمت اور بے عزتی کا سامنا ہر مرحلے پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں میڈیا پریشر میں کام کررہا ہے، مشکلات زیادہ اور وسائل کم ہیں، مجھے اچھا لگا کہ کراچی میں ادبی فیسٹیول ہورہے ہیں،نیاٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ بڑی عجیب بات ہے کہ صوبے کو حق نہیں دیا جارہا،پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا نہیں ہوا کہ ایک صوبے کے حقوق سلب کئے جارہے ہوں۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ آخر