پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ نتائج کی شرح سو فیصد رہی

  پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ نتائج کی شرح سو فیصد رہی

  



لاہور(این این آئی) پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ نتائج سو فیصد رہے۔نتائج کے مطابق سروسز ہسپتال کی کومل 663نمبر لے کر پہلی، نمرہ نور اورکنزہ تجمل نے 662 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری اور رمشاء رفاقت نے 653نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈر طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ڈی جی نرسنگ نے سروسز ہسپتال کی ٹیچر اسماء تاج کو تعریفی اسناد سے نوازنے کا اعلان کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اساتذہ ایسے ہی محنت،لگن اور تن دہی کے ساتھ اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواتے رہیں گے۔ ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کامیابی کیلئے دعاء کی۔کوثر پروین نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کی خدمات کو کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

نرسنگ،نتیجہ

مزید : صفحہ آخر