عمران نیازی کی حکومت ناکام، کابینہ، وزیرنااہل ہے،مولا بخش چانڈیو

عمران نیازی کی حکومت ناکام، کابینہ، وزیرنااہل ہے،مولا بخش چانڈیو

  



عمرکوٹ(این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ آمریت کی پیداوار حکمران بینظیر انکم سپورٹ کارڈ سے بے نظیر کی تصویر ہٹا سکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نہیں مٹاسکتے،موجودہ حکمرانوں نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے، عمران نیازی کی حکومت ناکام، نااہل ہے۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر نے آمروں سے مقابلا کیا اور اب آمریت کے سائے میں پلنے والے ان کی تصویر سے بھی ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پالیسیاں بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ٹیکوں پر چلنے والی حکومت سے کوئی امید نہیں جھوٹے خان نے کہا تھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے مگر ان کا نکمے وزیر اس وقت بھی بڑا پروٹوکول لے رہے ہیں یہ نااہل حکومت ہے ان کی باتیں اچھی مگر کام کے کھوٹے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر