بلوچستان کے پراجیکٹ کاغذی کارروائی سے نکل کر عملی طور پر سامنے آرہے ہیں،قدوس بزنجو

بلوچستان کے پراجیکٹ کاغذی کارروائی سے نکل کر عملی طور پر سامنے آرہے ...

  



کوئٹہ (آن لائن)سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے،جمہوری احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے،پنجاب سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن باقی صوبوں کو بھی ترجیح دی جائے،خوشی ہے کہ بلوچستان کے پروجیکٹ کاغذی کارروائی سے نکل کر عملی طور پر سامنے آرہے ہیں۔گزشتہ روزیہاں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ابھی فی الحا ل حکومت کئی مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ سی پیک اتنی فعال نظر نہیں آتی اس حوالے سے جتنے پروجیکٹ تھے پنجاب میں لگے۔ پنجاب سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن ہمارا کہنا ہے کہ باقی صوبوں کو بھی ترجیح دی جائے۔ عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں اگر بیوروکریسی پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بنتی ہے تو اس پر نظر رکھی جائے۔

بزنجو

مزید : صفحہ آخر