اتحادیوں کیساتھ اورنچ نیچ معمول، معاملات حل کر لیں گے: گورنر پنجاب

اتحادیوں کیساتھ اورنچ نیچ معمول، معاملات حل کر لیں گے: گورنر پنجاب

  



لاہور(نیوزایجنسیاں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے اور امید ہے کہ (ق) لیگ کے ساتھ تمام ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کسی اتحادی نے نہیں کہا کہ وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں، چوہدری برادران کے ساتھ پرانے اور اچھے تعلقات ہیں، چوہدری پرویز الہٰی نے مثبت بات کی ہے کہ اتحاد ٹوٹنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، پارٹی کے اندر بھی مختلف مسائل پر اختلاف ہوتا رہتا ہے، اختلاف رائے سیاست کا حسن ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے، پیچھے مْڑ کر نہیں دیکھنا، تمام ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔ملک میں جاری مہنگائی پر گورنر پنجاب نے کہا کہ معیشت درست سمت میں جارہی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں معیشت مستحکم ہورہی ہے،معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھا، رواں سال ہماری توجہ گْڈ گورننس اور مہنگائی کے خاتمے پر ہے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر