تنخواہ میں اضافے کا بل پاس ہوا تو پارلیمنٹ کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہو گا،بابر اعوان

  تنخواہ میں اضافے کا بل پاس ہوا تو پارلیمنٹ کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہو ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے ارکان سینیٹ کی تنخواہ میں اضافے کے بل کی مخالفت کردی، بل پاس ہوا تو یہ پارلیمنٹ کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہو گا۔اتوارکو سابق وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے ارکان سینیٹ کی تنخواہ میں اضافے کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل پاس ہوا تو یہ پارلیمنٹ کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ ایسے کسی بل کی حمایت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے جمہوریت پسند دیگر جماعتیں بھی اس بل کو مسترد کر دینگی۔

بابر اعوان

مزید : صفحہ آخر