بھارت دہشتگردی، کامرکز، دنیا کشمیریوں پر برپا مظالم دیکھ رہی ہے: فخر امام

  بھارت دہشتگردی، کامرکز، دنیا کشمیریوں پر برپا مظالم دیکھ رہی ہے: فخر امام

  



ملتان (این این آئی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا مرکز ہے، دنیا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو دیکھ رہی اور عالمی میڈیا بھی نئی دہلی کے غیر انسانی سلوک اور رویہ کو اپنی رپورٹ میں بے نقاب کرچکا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھایا گیا اور آئندہ بھی اٹھایا جائے گا اور 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہرسطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ 5 فروری کو وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے،گاندھی کو آر ایس ایس کے ہندو توا رکن نے قتل کیا اور یہی وہ لوگ ہیں جو نئی دہلی میں بھارتی پولیس کی موجودگی میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین پر کھلے عام گولیاں برسا رہے ہیں۔ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے تحت آسام کے 19 لاکھ شہریوں کو شہریت سے محروم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت فرانس کے پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بحث ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دنیا آج دیکھ رہی ہے کہ دہشت گردی کا مرکز بھارت ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ بھی غیر جابندار فیصلہ نہیں دے سکی اور بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دے دی۔

فخر امام

مزید : صفحہ آخر