بنوں میں شہید ایس ایچ او لکی مروت میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

بنوں میں شہید ایس ایچ او لکی مروت میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آن لائن) منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او تھانہ بنوں سٹی عبدالحمید خان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں مشہ منصور لکی مروت میں ادا کر دی گئی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا نماز جنازہ میں ہر آنکھ آشکبار تھی، شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن لکی مروت طاہر شاہ خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بنوں عقیق حسین، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر لکی عظمت خان،ڈی ایس پی کینٹ بنوں مراد علی خان،ڈی ایس پی رورل بنوں سرداد خان اور پولیس کے دیگر اعلیٰ آفسران سمیت ایم پی اے بنوں پختون یار خان، عمائدین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیاپولیس حکام نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور چاق و چوبند دستے نے سلامی دی یاد رہے کہ شہید ایس ایچ او عبدالحمید مروت بنوں سٹی میں تعینات تھے محلہ باز محمد خان ایڈووکیٹ میں گزشتہ روز منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوئے تھے نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
ایس ایچ او

مزید :

صفحہ آخر -