ہنرمند پاکستان پروگرام کیلئے گزشتہ ماہ ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

  ہنرمند پاکستان پروگرام کیلئے گزشتہ ماہ ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد ...

  



لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے ہنرمند پاکستان پروگرام کیلئے گزشتہ ماہ ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں دی ہیں۔فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے قومی کمیشن کے مطابق ملک بھر میں فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے 500سے زائد اداروں میں درخواست گزاروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ہنرمند پاکستان پروگرام کے لئے 30ارب روپے مختص کیے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کو منڈی کے رجحانات کے مطابق ہنرمند بنایا جارہاہے۔

درخواستیں موصول

مزید : صفحہ آخر