شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا، اسلحہ وبارود کی بھاری کھیپ سیٹلائٹ فون برآمد

شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا، اسلحہ وبارود کی بھاری کھیپ سیٹلائٹ فون برآمد

  



کراچی(آئی این پی)شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا،کراچی پولیس اور سپیشل سکیورٹی یونٹ نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کے دوران اسلحہ و گولا بارود کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی، چھاپے کے دوران سیٹلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔ خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مارا گیا تو اسلحے کی بھاری مقدار پڑی ملی۔برآمد ہونے والے اسلحے میں گولا و بارود کے علاوہ 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی ملیں جو پیٹیوں میں چھپائی گئی تھیں، سپیشل سکیورٹی یونٹ کے مطابق 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر بھی ملے جو کسی بڑی کارروائی میں استعمال کیلئے چھپائے گئے تھے۔

اسلحہ بارود

مزید : صفحہ آخر