دادو سے سیاسی رہنما کے بھائی کی گرفتاری پولیس فنڈز پر آئی جی اور سندھ حکومت میں اختلافات پیدا ہوئے، نجی ٹی وی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ کلیم امام اور صوبائی حکومت کے درمیان ناراضی کی وجوہات سامنے آ گئیں۔نجی ٹی وی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع دادو سے سیاسی رہنما کے بھائی سعید جمالی کی گرفتاری آئی جی اور حکومت کے درمیان ناراضی کی وجہ بنی۔ ان پر حیسکو کے افسران پر تشدد کا الزام تھا۔دوسری جانب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے پر اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے کی گرفتاری بھی ناراضی کی وجہ بنی اور پولیس سٹیشنوں کی مرمت کے فنڈز پر بھی اختلافات سامنے آئے۔اس کے علاوہ بدین میں اہم سیاسی رہنما کی گرفتاری اور ذوالفقارمرزا کی 1200 ایکڑ اراضی واگزار کرانا بھی وجہ بنا۔ 5 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام پر شہلیانی کی گرفتاری سے بھی تناؤ پیدا ہوا۔
کلیم امام