مہنگائی کا طوفان تیز سے تیز، چینی 6کوکنگ آئل اور گھی 22روپے کلو مہنگا

مہنگائی کا طوفان تیز سے تیز، چینی 6کوکنگ آئل اور گھی 22روپے کلو مہنگا

  



لاہور(آئی این پی)حکومت کی جانب سے ملک میں موجود پہلے چینی ایکسپورٹ اور بعد ازاں چینی کی کمی کا شور مچا کر برآمد کرنے کے اعلان کے پرملک میں چینی مافیا سرگرم ہوگیا، لاہور میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگاجبکہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ چینی کے پچاس کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 3925روپے ہو گیا جبکہ اکبری منڈی میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا چار ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اکبری منڈی کے شوگر ڈیلرزکے مطابق حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، پہلے جان بوجھ کرآٹے کا بحران پیدا کیا گیا اب چینی غائب کی جارہی ہے اور اگر یہی حالات رہے تو آنے والے دنوں میں چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ادھر پرچون سطح پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی10سے 22روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ کوکنگ آئل کی پانچ لیٹر کی پیٹی110روپے اضافے سے 1170سے بڑھ کر 1280روپے تک ہو گی جس سے فی لیٹر قیمت 22روپے بڑھ گئی۔ پانچ کلو والی گھی کی پیٹی 85روپے اضافے سے 1100سے بڑھ کر 1185کی ہو گئی جس سے گھی کی فی کلو قیمت میں 17روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ درجہ دوئم کے فی کلو گھی کی قیمت میں 10روپے جبکہ فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔

مہنگائی

مزید : صفحہ آخر