سائیں تو سائیں، سائیں کے مشیر بھی سائیں

  سائیں تو سائیں، سائیں کے مشیر بھی سائیں

  



سکھر( آئی این پی) سائیں تو سائیں، سائیں کے مشیر بھی سائیں،عباس جھکرانی کیلئے سینٹرل جیل غیر محفوظ قرار، ذاتی گھر کو سب جیل قرار دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے کزن عباس جکھرانی کے لیے سینٹرل جیل سکھر غیر محفوظ جگہ بن گئی ہے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عباس جکھرانی کو سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، کرپشن کیسز میں زیر حراست عباس جکھرانی کے ذاتی گھر کو سب جیل قراردیا جائے،، نوٹیفیکیشن میں عباس جکھرانی کے گھر کو سب جیل قرار دیکر سیکورٹی یقینی بنائی جائے سمیت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ جیل پولیس عباس جکھرانی کو اپنی تحویل میں عدالت میں پیشی یقینی بنائے، دوسری جانب سے نوٹیفکیشن میں سینٹرل جیل کو غیر محفوظ قرار دیئے جانے پر ملک کا محفوظ ترین سینٹرل جیل سکھر عباس جکھرانی کے لیے غیر محفوظ، جیل حکام کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

سائیں

مزید : صفحہ آخر