جنوری میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 212 فلسطینی گرفتار

جنوری میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 212 فلسطینی گرفتار

  



رام اللہ(این این آئی)جنوری 2020ء میں اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی پکڑ دھکڑکی کارروائیوں میں 212 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جنوری2020 میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 24 بچوں اور 11 خواتین سمیت 212 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں القدس سے 74، الخلیل سے 38، جنین سے 27، بیت لحم سے 26 اور رام اللہ اور البیرہ سے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نابلس سے 9، طولکرم سے 7، طوباس سے پانچ، قلقیلیہ سے تتین اور سلفیت سے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت حانون گذرگاہ سے ایک فلسطینی کاروباری شخصیت اور شمالی فلسطین کی سرحد پر ایک لبنانی کو گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی