مصر میں نئے آثار قدیمہ کی دریافت

مصر میں نئے آثار قدیمہ کی دریافت

  



قاہرہ (اے پی پی) مصر کے تاریخی علاقے الغریفہ میں نئے آثار دریافت ہوئے ہیں۔کچھ آثار دریافت ہوچکے اور بہت سے آثار ابھی دریافت ہونا باقی ہیں۔اماراتی ویب سائٹ البیان کے مطابق مصر ی سپریم کونسل برائے آثار قدیمہ کے رکن مصطفی الوزیری نے بتایا ماہر آثار قدیمہ نے کئی فیملی مقبرے دریافت کیے ہیں۔ ان کا تعلق قدیم بالائے مصر کے بڑے کاہنوں اور سرکاری عہدیداروں سے ہے۔الوزیری نے بتایا کہ 2018 میں یہاں چار نئے مقبرے دریافت ہوئے تھے۔

مزید : علاقائی