حماس اورترکی کا صدی کی ڈیل کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق

حماس اورترکی کا صدی کی ڈیل کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق

  



استنبول(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے نام نہاد امن منصوبے'ڈیل آف سنچری' کے مضمرات اور اسے ناکام بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نماؤں نے امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے کو ناکام بنانیکے لیے عالمی اسلام کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ القدس، فلسطینی پناہ گزین اور ارض فلسطین اہم ترین معاملات ہیں اور ان کے حل کے لیے پوری مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ انتہائی اہمیت کی حامل ملاقات استنبول کے وحیدالدین محل میں ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل کا امریکی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔ اس وقت عالم اسلام اور عرب برادری فلسطینی قوم کی پشت پر کھڑی ہے۔

مزید : علاقائی