دسمبر 2019ء،طبی مصنوعات کی درآمدات میں، 16.59 فیصد کمی

دسمبر 2019ء،طبی مصنوعات کی درآمدات میں، 16.59 فیصد کمی

  



کراچی(این این آئی)طبی مصنوعات کی درآمدات میں دسمبر 2019ء کے دوران 16.59 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 87.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا، دسمبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 105.1 ملین ڈالر رہا تھا، اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلے میں دسمبر2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 17.5 ملین ڈالر (16.59 فیصد) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : علاقائی